تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:54

نومبر 2012:پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی

اے آر وائی - نومبر دوہزار بارہ میں پیڑولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی صرف پٹرول کی کھپت میں تین اعشاریہ آٹھ فی صد کمی ہوئی ۔ وزارت پیٹرولیم وقدرتی ذاخائر کے مطابق نومبر میں دو لاکھ تریسٹھ ہزار ٹن پٹرو ل استعمال ہو ا جب کہ حکومت کو دو لاکھ چوہتر ہزار ایک سو پچاس ٹن پٹرول کی کھپت توقع تھی ۔



ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں چودہ فی صد اور لائٹ ڈیزل آئل کا استعمال گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں انتیس فی صد کم رہا ۔ گزشتہ ماہ صرف مٹی کے تیل کی کھپت میں چوانتیس فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



وزارت پیٹرولیم کے مطابق سی این جی کی عدم دستیابی کے باعث پٹرول کی کھپت میں اضافے کی توقع تھی مگر اعداد شمار اس کے برعکس ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی معاشی سرگرمیوں میں کمی کی مظہر ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.