12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:50
نیویارک میں فلم ڈی جینگو کا پریمیئر
اے آر وائی - نیویارک میں ہوا ہالی ووڈ فلم ڈی جینگو کا رنگا رنگ پریمیئر ہالی ووڈ لیونارڈوڈی کیپری کی شرکت نے چارچاند لگادیے۔
ٹائیٹنک اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے بدلا ہے اپنا انداز پرانے رومینٹک اسٹائل سے ہٹ کر کامیڈی کرنے کیلئے ہوگئے ہیں تیار۔ ان کی نئی فلم ڈی جینگو اَن چینجڈ کاپریمیر نیویارک میں ہوا۔ ریڈکارپٹ پر شرکت کرتے ہوئے لیونارڈو اور جیمی فوکس کا موڈ بےحد خوشگوار تھا۔
ماردھاڑ سےبھرپور فلم ڈی جینگوان چینڈ کی کہانی میں اداکار جیمی فوکس نے جینگو نامی ایک آزاد کردہ غلام کا کردار ادا کیا ہے، جس کا ساتھ ایک ایسا جرمن ڈینٹسٹ دیتا ہے، جو بعد میں لالچی بن جاتا ہے۔ اس لالچی شکاری کا کردار کرسٹوف والٹز نے ادا کیا ہے۔ فلم رواں ماہ کرسمس پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔