13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:20
گلڈ ایوارڈز کیلئے نامزدگیاں،3 فلموں میں سخت مقابلہ
اے آر وائی - اسکرین ایکٹرز گلڈ فلم ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کااعلان کردیاگیا ہے۔ تین فلموں کے درمیان زیادہ نامزدگیوں کیلئے سخت مقابلہ ہورہا ہے۔ سابق امریکی صدر ابراہم لنکن پربنائی جانے والی فلم لنکن کو چار کیٹگریز کیلئے نامزد کیاگیا ہے۔
دوسری فلم” لیس میزرایبل“ کو بھی بہترین اداکاری، معاون اداکاری، کاسٹ اور میوزک کیلئے نامزد کیاگیا ہے۔ کامیڈی فلم ”سلور لائننگ “بھی چار کیٹگریز کے ساتھ میدان میں ہے۔