15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:11
کارٹون فلم رائز آف گارجینزاکیس دسمبر کو ریلیز ہوگی
اے آر وائی - سپر ہیروز پر بننے والی کارٹون فلم رائز آف گارجینزاکیس دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ دنیا سے کرنا ہے برائی کا خاتمہ۔ اس لئے آگئے ہیں گارجین۔ ننھے منے بچوں کی کھلکھلاتی ہنسی قائم رہے۔ اس لئے یہ سب مل کر کرتے ہیں ان کی حفاظت۔ کبھی ان کےلئے تحفے آتے ہیں تو کبھی ان کو ہنساتے ہیں۔
کوئی پری بچوں کو نیند سے جگاتی ہےتو سورج انکل ان کے لئے روشنی کی کرنیں بکھیرتے ہیں۔ بگس بنی ان کو کھانے پینے کی چیزوں میں مدد دینے ہیں اور سانتا کلاز کی تو کیا ہی بات ہے۔ تحفے دینا ان کاکمال ہے۔ فلم رائز آف گارجینز۔ امریکا اور بھارت میں اکیس دسمبر کوریلیز کی جائے گی۔