17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:31
ہالی ووڈ فلم ’دی ہوبٹ ‘نے دھوم مچا دی
اے آر وائی - ہالی ووڈ فلم ’دی ہوبٹ ‘نے دھوم مچادی۔۔دنیا بھر کے باکس آفس پر اجارہ داری قائم کرلی۔ دی ہوبٹ۔۔این ایکسپیکٹڈ جرنی۔جادوئی دنیا کا سفر اب ناممکن نہیں رہا۔۔فلم نے دی لارڈ آف دی رنگز کا بھی توڑ دیاریکارڈ۔فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے امریکا اور کینیڈا میں پچاسی ملین ڈالرز کاشاندار بزنس کیاجبکہ دنیا بھر میں اس کی دوسوتئیس ملین ڈالرز کی ٹکٹس فروخت ہوئیں۔
دی وبٹ۔۔لارڈ آف دی رنگز۔۔اسی نام سے مشہور ناول پر بنائی گئی ہے۔دوہزار ایک میں بچوں کی کہانی پر ہالی ووڈ فلم بنانے پر ڈائریکٹر پیٹر جیکسن کو سب ہی نے روکا۔مگر وہ بھی دھن کے پکے نکلے اور فلم نے ان کو قسمت کا دھنی بنادیا۔۔
اب تک رنگز سیریز کی جتنی بھی فلمز ریلیز ہوئیں۔باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرتی رہیں۔اور اب کی بار بھی ایسا ہوا۔فلم۔۔دی ہوبٹ ،،این ایکسپیکٹڈ جرنی۔۔نے پہلے ہفتے شاندار بزنس کرنے والی سال کی تیسری بہترین فلم کا ریکارڈ بنالیا۔