17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:12
جان ابراہام چالیس سال کے ہوگئے
اے آر وائی - بالی ووڈ فلموں میں دھوم مچانے والے جان ابراہام چالیس سال کے ہوگئے۔ بھارت کے ٹاپ ماڈل اوربالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا مگر بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ان کی دوہزار تین میں فلم جسم سے ہوئی۔ جس کے بعد جان ابراہم نے کئی کامیاب بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں دھوم،گرم ،دھن دھنا دن ،گول،سلامِ عشق،دوستانہ،نیویارک،فورس اور دیسی بوائز شامل ہیں۔
اپنی باڈی اور مسلز کی وجہ سے فلموں میں جان ابراہام نے خوب دادسمیٹی ۔ساتھ ساتھ ان کی گرل فرینڈ بپاشا باسو سے آٹھ سالہ دوستی کے چرچے بھی خوب ہوئے۔ بپاشا کی وجہ سے کسی کے ہاتھ نہ آنے والے جان ابراہام کی دوستی جب ٹوٹی تو جہاں بپس کا دل اور تعلق ٹوٹاوہیں جان کے لئے خواب دیکھنے والی کئی لڑکیوں کے چہرے کھل اٹھے اور دیکھئے کمال کہ آٹھ سالہ ابھی دوستی ٹوٹے جمعہ جمعہ آٹھ دن بھ نہیں ہوئے تھےکہ جان ابراہام کا نام بھارت کے سب سے پرکشش کنواروں میں نمبر ون آگیا۔