تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:21

کومل رضوی نے پاکستان میں اپنا گانا جھولے لعل متعارف کرادیا

اے آر وائی - معروف گلوکارہ و فنکارہ کومل رضوی نے بھارت کے بعد پاکستان میں بھی اپنا گانا جھولے لعل متعارف کرادیا ہے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ صوفیا کرام سے قلب کا تعلق بڑھنے کی وجہ سے انہوں نے یہ گانا بنایا ہے جس کی موسیقی بھارت میں دی گئی اور پاکستان کے اقتصادی شہر کراچی میں فلم بندی کی گئی ہے ۔



انہوں نے کہا کہ جھولے لعل کے لریکس انہوں نے خود دیئے ہیں جبکہ اس گانے کو بنانے میں ان کے بھائی نے بھی مدد کی ہے۔ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت میں کئی بار فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوچکی ہیں معیاری کردار ملا تو وہ فلموں میں ضرور کام کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.