تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:53

غیر ملکی ڈرامے:پاکستانی فنکاراورپروڈیوسر سٹرکوں پرآگئے

اے آر وائی - پاکستانی ٹی وی چینلز پرغیر ملکی ڈرامے نشرکرنے کے خلاف پاکستانی فنکار اور پروڈیوسر سٹرکوں پر آگئے۔

لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے یونائٹیڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے احتجاج میں عہدیداروں اور فنکاروں نے غیر ملکی ڈراموں کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ۔



فنکاروں نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی چینلز پر غیر ملکی ڈراموں کو دکھانے کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کیا جائے ۔فنکاروں اور ڈراموں پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اگر پیمرا نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ایک لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوجائیں گے ۔



ڈرامہ پروڈیوسروں اور فنکاروں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ثقافتی اور نظریاتی سرحدوں کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.