تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:24

شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے میدان مارلیا

اے آر وائی - بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے میدان مارلیا۔۔ بگ اسٹار اینٹرٹینمنٹ ایوارڈز میں بہترین جوڑی کےساتھ بیسٹ رومینٹک ایکٹرز کے ایوارڈز بھی لے اڑے۔



سال بھر رہی بالی ووڈ میں فلموں کی جنگ ۔۔ہر ایک کو تھا انتظار کس کو ملے گا شائقین کاپیار۔ہوگیا فیصلہ وقت آگیاایوارڈزحاصل کرنے کا۔ ممبئی میں ہوئی بگ اسٹار اینٹرٹینمنٹ کی شاندارتقریب۔۔ ہمیشہ کی طرح کنگ خان ٹھہرےفاتح ۔۔ شاہ رخ اور کترینہ کیف نے میدان مارلیا۔۔ فلم جب تک ہےجان ۔۔ نے کترینہ اور شاہ رخ کی جوڑی کو ہٹ کرادیا۔ شاہ رخ کو بیسٹ رومینٹک ہیرو اور بیسٹ اینٹرٹینر آف دی ایئر کا ٹائیٹل ملا تو کترینہ نے فلم ایک تھا ٹائیگر میں ایکشن کرکے ایوارڈ جیتا۔۔



ایوارڈز تو پریانکا چوپڑا اور رنبیر کپور کو ملا فلم برفی میں بہترین اداکاری پر۔۔جبکہ ابھیشک بچن نے بول بچن میں کامیڈی کرکے لوگوں کو ہنسانے پر بیسٹ کامیڈین کا ایوارڈ جیتا۔کرینہ کپور کی تلاش بھی ختم ہوئی ۔ فلم میں سسپنس سے بھرپوراداکاری کرنے پر بیسٹ تھرلر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑیں۔۔ دپیکا پڈوکون نے فلم کاک ٹیل میں چلبلی اداکاری کرکے ایوارڈ حاصل کرلیا۔۔



ان سپر اسٹارز میں اگر کسی کی کمی تھی تو وہ تھی عامر خان کی۔جو ہر فلم سپر ہٹ ہونے کے باوجود ایوارڈ نہیں لیتے لیکن ساتھ ساتھ دبنگ چلبل پانڈے بھی سوکروڑکابزنس کرنے کوباوجود کسی بھی ایوارڈ کے حقدار نہیں ٹھہرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.