20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:13
گینگنم اسٹائل، ننھے ڈانسر نے سب کو کردیا حیران
اے آر وائی - مشہورڈانس گینگنم اسٹائل نے سب ہی کو کیا ہے متاثر۔۔مگر بڑوں کے علاوہ سات سالہ کورین بچے نے اپنے ڈانس سے سب کو کردیا حیران۔۔۔
بڑے میاں تو بڑے میاں ،چھوٹے میاں سبحان اللہ۔یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہی ہوگی۔۔لیکن جس خوبی سے اس سات سالہ کورین بچے پر پوری اتری اس کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔گینگنم اسٹائل نے اپنے مخصوص انداز سے سب ہی کو تھرکنے پر کردیا مجبور۔۔مگر اس ڈانس کے ایکسپرٹ کورین سنگر پارک جئی سانگ بھی ہوگئے ہیں حیران۔
انہیں ننھے ڈانسر نے کردیا پریشان۔۔جو سات سال کی عمر میں ہی اپنے ڈانس سے سب کے چھکے چھڑا رہاہے۔ اور تو اور یہ ننھا ڈانسر تو اتنا ایکسپرٹ نکلا کہ اس نے اپنے گینگنم اسٹائل میں تبدیلی کردی۔اور اپنے ڈانس کا نام رکھا ہارس رائیڈنگ۔۔اس ڈانس کو دیکھ کر گینگنم کے ماہر گلوکار پارک جئی سانگ سوچنے پر ہوگئے مجبور کہ کہیں یہ بچہ ان کی جگہ نہ لے بیٹھے۔۔