تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:44

رنبیر کپور اور کترینہ کیف ہائی وے پر

اے آر وائی - نٹ کھٹ سے رنبیر کپور اور چلبلی کترینہ کیف۔۔دونوں کی جوڑی پہلی بار فلم۔۔۔”عجب پریم کی غضب کہانی“میں نظر آئے تھے جس کے بعد ان دونوں کے پریم کی افواہیں پھیلنے لگیں۔۔کبھی راتوں کو پارٹی میں ملتے دکھائی دیئے تو کبھی ساتھ شاپنگ کرتے نظرآئے۔



رنبیر کی ممی بھی کترینہ کے گھر پر رشتے کی پوچھ گچھ کرتی دکھائیں مگر یہ دونوں چھپے رستم نکلے اوربات دوستی میں بدل ڈالی مگر اب ایک بار پھر یہ دونوں دکھائی دیں ایک ساتھ۔ہائی وے۔۔ کبھی دن تو کبھی ہوگی رات۔۔فل رومینٹک موڈ اور تھوڑے سسپنس کے ساتھ۔ پریشان مت ہوں۔۔یہ ان کی نئی فلم کا نام ہے۔۔امتیاز علی نے راک اسٹار کے بعد فلم۔۔ہائی وے۔۔۔میں انہیں کیا ہے کاسٹ۔۔اب ایک بار پھر ان کی جوڑی ہائی وے پر لمبا سفر کرے تو کامیاب ہوگی کہ نہیں۔۔یہ تو فلم آنے پر ہی پتا چلے گا۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.