تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:28

مایا خان کے ساتھ ٹیلفونز بات چیت کرتے ہوئے عینی رو پڑیں

اے آر وائی - معروف پوپ سنگر عینی خالد کو غم نے گھیر لیا۔ شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایااور چوری کا الزام لگایا۔اےآروائی نیوز کے مارننگ شو سویرے سویرے مایا خان کے ساتھ ٹیلفونز بات چیت کرتے ہوئے عینی رو پڑیں۔



محبتوں کےگیت گانے والی گلوکارہ عینی نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ ان کے ساتھ زندگی کیا ستم ڈھائے گی۔ شادی کے بعد ان کے شوہر نوریز اعوان نے اصل روپ دکھایا۔ گلوکارہ عینی کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔



اےآروائی نیوز کے مورننگ شو سویرے سویرے مایا کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عینی شدت غم سے روپڑیں۔ عینی کا کہنا تھا کہ آخرانھوں نےایسا قصور کیا تھاجس کی سزا ملی۔ شوہر نے اتنا مارا کہ ان کے چہرے پر نشان پڑگئے اور بازوسے خون رسنے لگا۔۔



پوپ سنگر عینی کہتی ہیں ان پر لگایا گیا چوری کا الزام جھوٹاہے۔عینی نے کہاکہ ستم تو یہ ہے کہ الزام بھی ان پر ہی لگا اور جان کو بھی خطرہ ہے۔ پاکستان آنے کی صورت میں ان کے شوہر نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ گلوکارہ عینی پر تشددکی رپورٹ دبئی مین بھی درج کروائی گئی ہے جبکہ برطانوی پولیس سے تحفظ بھی حاصل ہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.