27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:26
سلمان خان آج 47ویں سالگرہ منارہے ہیں
اے آر وائی - بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلو بھائی کنوارے سلمان خان آج 47ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ سلو بھائی کے لیے سال 2012 کافی اچھا ثابت ہوا،1988 سے کیریئر کا آغاز کرنے والے دبنگ اسٹار سلمان خان 2012 میں کافی چھائے رہے۔ اس بات کا ثبوت ان کی فلم ایک تھا ٹائیگر سے لگایا جاسکتا ہے جس نے بالی ووڈ کی تاریخ میں ریکارڈ بزنس 200کروڑ سے زیادہ بزنس کیا۔
اسی طرح اگر فلم ریلیز کرنےکے بعد 3 ہفتے کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو بالی ووڈ میں ٹاپ ٹین بزنس کرنے والی فلموں میں نمبر ایک پر رہی تھری ایڈیٹس جس نے پہلے تین ہفتے میں 202 کروڑ کا بزنس کیا اور اس کے بعد سلو بھائی کی فلمیں یعنی ایک تھا ٹائیگر اور باڈی گارڈ نے 175 اور 148 کروڑ کا بزنس کیا۔
حال ہی میں دبنگ اسٹار یعنی سلو بھائی کی نئی فلم دبنگ ٹو میدان میں اتری جس نے چند ہی دن میں تھری ایڈیٹس کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ دبنگ ٹو نے نمائش کے آغاز پر ہی 50 کروڑ کا بزنس کرڈالا جبکہ مسٹرپرفیکٹ کی فلم تھری ایڈیٹس نے 38 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔