تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:18

میوزیکل فلم لیس میزریبل کی کرسمس چارٹ پر دوسری پوزیشن

اے آر وائی - ہالی ووڈکی میوزیکل فلم۔۔لیس میزر ایبل۔۔نے کرسمس کا مزہ دوبالا کردیا۔فلم کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلموں میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ہالی ووڈ فلموں کے لئے کرسمس پر چاندی ہوجاتی ہے۔۔فلم پروڈیوسرز کی ہوتی ہے کوشش کہ ان کی فلم کرسمس پر جنگل بیل کرتی نظرآئے۔اس بار بھی کرسمس کا مزہ ہوگیا دوبالا۔۔چھٹی کے دن لوگوں نے کیاسنیما کا رخ۔۔فلم لیس میزر ایبل نے ایک دن میں اٹھارہ ملین ڈالرزکا بزنس کرلیا۔۔



یوں یہ فلم اب تک کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلموں میں دوسری نمبر پر آگئی۔جبکہ کرسمس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزازدوہزارنو کی جاسوسی فلم۔۔شرلاک ہومز۔۔کو حاصل ہے جس نے ایک دن میں چوبیس ملین ڈالرزکا بزنس کیاتھا۔۔فلم لیس میزر ایبل۔۔کرسمس میں پسند کی جانے والی تیسری فلم۔ہے ڈی جینگو ان چینجڈ۔۔جس کی ریلیز کے پہلے دن پندرہ ملین ٹکٹس فروخت ہوئیں۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.