30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:48
فلم انگلش ونگلش درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہے،سری دیوی
اے آر وائی - بالی وڈ فلم نگری میں انگلش ونگلش سے کم بیک کرنے والی معروف اسٹار سری دیوی اپنی فلم انگلش ونگلش کو درس گاہ کا درجہ دیتی ہیں ۔
اسّی اور نوے کی دہا ئی میں نازک ا ندام اور خوبصورت حسینائوں کا نام جب بھی لیا جا تا تھا تو سری دیوی کا نام سرفہرست ہوتا تھا۔ بات ہو اداکاری کی ڈانس کی یا پھر اداؤں کی سری دیوی اپنے کردار کے تمام پہلوؤں پر پورا اترتی تھیں۔ آج کئی سالوں بعد بھی انچاس سالہ سری دیوی جب واپس آئیں فلمی نگری میں تو پھر سے وہی ادائیں اور خوب ہی اداکاری کے جوہر دکھائے کہ لوگوں نے ان کی فلم انگلش ونگلش کو خوب سراہا۔
سری دیوی کہتی ہیں کہ ان کے فلم نہ صرف ان کے لئے بلکہ خواتین اور بچوں کے لئے درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ جاتی ہیں جہاں بھی سری دیوی خواتین ان سے کہتی ہیں کہ فلم انگلش ونگلش نے ان کی زندگی بدل ڈالی۔