1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:57
جیمز بانڈکا نیا معرکہ، اسکائی فال نے ایک بلین کا بزنس کرلیا
اے آر وائی - جیمز بانڈکا نیا معرکہ۔۔ ایک بلین ڈالرز کابزنس کر کے برطانوی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔فلم اسکائی فال نے باکس آفس پر قبضہ جمانے کا خواب پورا کرلیا۔۔جیمز بونڈ سیریز نے پچاس سال ہونے پر کئی رنگ ریکارڈزبنائے۔ایک کے بعد ایک ریکارڈتوڑنے کے بعد سال دوہزار بارہ کی آخری کامیاب فلم ثابت ہوئی۔۔
فلم” اسکائی فال“ نے ورلڈ باکس آفس پرایک بلین ڈالرز کا بزنس کیا۔اس سے پہلے یہ اعزازچورانوے ملین ڈالرز کے ساتھ اواٹار کے پاس محفوظ تھا جسے جیمزبونڈ نے ایک بلین ڈالرز کے ساتھ اپنے نام کرلیا۔۔