3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 20:58
فرانسیسی اداکار کے لیے روسی شہریت
اے آر وائی - روسی صدر نے فرانس میں امراء پر زیادہ ٹیکس کے مخالف فرانسیسی اداکار جیرارڈ دیپاردیو کو روسی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ چونسٹھ سالہ جیرارڈ دیپاردیو روس کے امراء میں بہت مقبول ہیں اور اکثر روس کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔انہیں فرانس میں سوشلسٹ حکومت کی جانب سے امراء کی آمدن پر تجویز کردہ پچھہتر فیصد ٹیکس پر اعتراض تھا۔
روسی شہریت ملنے کے بعد اب دیپاردیو روس میں تیرہ فیصد کی شرح سے ٹیکس دیں گے۔ روس میں ہر کسی پر چاہے وہ ارب پتی ہو یا غریب ایک ہی شرح سے ٹیکس نافذ ہے۔ کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو فرانسیسی فنکار کو شہریت دینے کے حکمنامے پر دستخط کیے۔