تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:24

بپاشا باسو آج اپنی چونتیسویں سالگرہ منارہی ہیں

اے آر وائی - بالی ووڈ اسٹار بپاشا باسو آج اپنی چونتیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔ تیکھے نینوں والی بلیک بیوٹی کے نام سے معروف بنگالی حسینہ بپاشا باسو نے زندگی کی چونتیس بہاریں دیکھ لیں۔معروف اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیرکاآغاز دوہزار ایک میں ریلیز ہونیوالی فلم ”اجنبی “سے کیا تھا۔بولڈ اورمنفی رول خوبصورتی سے اداکرنے پربپاشاکونئی اداکارہ کا فلم فئیرایوارڈدیاگیا۔



بپاشاباسونے فلم” راز“ اور” جسم“ میں بولڈکردارادا کیے۔2008ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”ریس“ بپاشا کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.