10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:45
بالی ووڈ:ہاررفلم ایک تھی ڈائن اپریل میں ریلیز ہوگی
اے آر وائی - اگر آپ نے کبھی ڈائن نہیں دیکھی تو بالی ووڈ کی نئی ہارر فلم ایک تھی ڈائن دیکھ لیجئے۔
ڈائن کے بارے میں سنی ہیں کئی کہانیاں۔لیکن حقیقت کیا ہے کسی کو نہیں معلوم۔۔یہی جستجو ایک تھیٹر پرفارمر کو کہانی لکھنے پر کرتی ہے مجبور۔وہ تھیٹر کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ڈائن کے بارے مین اٹھنے والے سوالات اسے تنگ کرتے ہیں۔کیا واقعی ڈائن کے پیر الٹے ہوتے ہیں اور اس کی پوری طاقت اس کے بالوں میں ہوتی ہے،مگر یہ ریسرچ اسے لے ڈوبی اور سچ مچ ڈائن سامنے آگئی۔
بالی ووڈ کی سسپنس اور تھرل سے بھرپور ہارر فلم۔۔ایک تھی ڈائن۔۔ میں عمران ہاشمی ، کالکی کوچلن، اور ہما قریشی نےا ہم کرداراداکیاہے۔۔خوف سے بھرپور فلم۔۔ایک تھی ڈائن رواں سال اپریل میں ریلیز ہوگی۔