تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:18

ہالی ووڈ : پیپلز چوائس ایوارڈزکی رنگارنگ تقریب

اے آر وائی - لاس اینجلس میں ہواہالی ووڈ پیپلز چوائس ایوارڈزکاریڈ کارپٹ۔۔جس میں شوبز کے ستاروں کا فیشن دیکھنے لائق تھا۔ رنگوں کی برسات اور خوشیوں کی بوچھاڑ۔۔لاس اینجلس میں پیپلز چوائس ایوارڈز کی ہونے جارہی ہے رنگا رنگ تقریب۔



پیپلز چوائس ایوارڈزکے لئے ہالی ووڈ ستاروں نے بھی کی خوب تیاری۔ چمکتے دمکتے لباس اور جھلملاتی جیولری میں شوبز کی حسینائیں دور سے جگمگاتی نظرآئیں۔اداکارہ نومی واٹس کو دیکھیں کس قدر سج دھج کر آئی ہیں۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی کم تیار نہیں۔ ہالی ووڈ ایکٹرس ہیڈی کم نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔



منفرد پہنائوں اور دیدہ زیب ملبوسات نے ریڈ کارپٹ پر چار چاند لگادیئے۔ایوارڈ شو میں ان ستاروں کی چمک دمک کےسامنے کیمروں کی فلیشز بھی مدھم ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.