تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:12

امریکا میں ننھے منے بچوں نے سر بکھیر دیئے

اے آر وائی - امریکا میں ننھے منے بچوں کی گلوکاری نے سر بکھیر دیئے،گانے کی ویڈیو میں بچوں کی ہنسی اور کھلکھلاہٹ نے چارچاند لگا دیئے۔ ہنستے مسکراتے بچے کسے لگتے نہیں اچھے۔۔یہی بچے اگر گنگنائیں تو کیا ہی مزا آجائے۔



امریکا کے ایک پوپ سنگر نے کیا ہے تہیہ نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کا۔۔جس کے لئے ایک خوبصورت گانا تخلیق کیا۔اس گانے میں چارچاند لگانے کے لئے شامل کیا ہے بچوں کو۔۔ جنھوں نے گانے میں سر تو خوب لگایا ساتھ ساتھ ویڈیو میں ڈھیروں شرارتیں بھی کیں۔۔



بچوں کو گانا گاتے ہوئے مشکل تو ہوئی پر ہمت نہ ہاری۔۔یہ گانا ان کی فیورٹ کارٹون مووی۔۔دی وزرٹ آف اوز۔۔میں گایا گیا تھاجسے بچوں نے گاکر مزیداربنادیا۔۔خوبصورت سونگ۔۔اوور داریمبو میں ان بچوں کویاد کیاگیا جو امریکی اسکول فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.