17 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:53
جرمنی فیشن ویک، یورپی اورافریقی فیشن کا حسین امتزاج
اے آر وائی - جرمنی فیشن ویک میں اس بار پہلی مرتبہ یورپی اور افریقی فیشن کے حسین امتزاج نے فیشن ویک کے اس ایونٹ کو منفرد بنا دیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری فیشن ویک کو گذشتہ روز دی گئی ایک نئی جہت جب سجایا گیا پہلی مرتبہ یورپی فیشن کے حسین شام کے ماتھے کو افریقہ کے دلفریب انداز کے جھومر سے یورپی فیشن ویک کے ایونٹس میں متعارف کرائے جانے والے پہلے افریقہ فیشن ڈے کو اربن فیشن نائٹ کا نام دیا گیا۔
ریمپ پر حسین و جمیل ماڈلز لہراتی اور بل کھاتی چال کے ساتھ افریقن لباس میں ملبوس واک کرتے ہوئے شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں مقصد اس تبدیلی کا یہ ہے کہ افریقہ کے فیشن کو یورپ میں متعارف کرانا اور ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا ہے جہاں یورپ میں رہنے والے افریقی، امریکی اور جزائر غرب الہند کے شہری افریقی فیشن کو اپنا سکیں۔
فیشن کے اس ایونٹ کی روح رواں ہیں جرمنی میں پیدا ہونے والی فیشن ڈئزائنر بیٹرائس انگوٹ کہتی ہیں کہ افریقی اور یورپی فیشن کے حسین امتزاج کے اس شاہکار ایونٹ سے ہر کوئی متاثر ہے۔