18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:44
اکشے کمار نے اداکاری کے بعد گلوکاری کا بھی آغاز کردیا
اے آر وائی - بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اداکاری کے بعد گلوکاری کا بھی آغاز کردیا ہے۔ بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر اپنے لئے ڈھونڈرہے ہیں نئی راہیں۔ کبھی ایکشن اور تھرل تو کبھی کامیڈی سے کریں لوگوں کو چِل۔ مگر اب اکشے نے ہے ٹھانی کہ ان کی آواز سے ہو دنیا دیوانی۔
اکشے نے جب کبھی گایا سبکو بہت بھایا۔ اکشے نے سب کو ثابت کردیا کہ وہ صرف باتھ روم سنگر نہیں بلکہ فلموں میں بھی گانا گا سکتے ہیں۔گلوکاری کا شوق تو انہیں پہلے سے ہے مگر گائیکی کے یہ جراثیم اب طاقتور ہوتے جارہے ہیں،اس لئے اکشے نے باقاعدہ فلموں کے لئے گانا گانے کی تیاری کرلی ہے۔