تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:53

پنجاب ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا چھٹا روز

اے آر وائی - پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔او پی ڈیز کے باہر کیمپ لگاکرمریضوں کا علاج جاری ہے۔ تاہم مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند ہے۔



ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کے باہر کیمپ لگا کر مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ تاہم مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند ہے۔ صدر ینگ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں انتظامیہ ان کے کیمپ ہٹانا چاہتی ہے،اگر ایسا کیا گیا تو آؤٹ ڈور کے ساتھ اِن ڈور میں بھی ہڑتال کردیں گے۔انہوں نے کہا مطالبات اور انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔



راولپنڈی میں بینظیربھٹواسپتال،ہولی فیملی اورڈسٹرکٹ ہیڈ کو اٹراسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹرزنےاو پی ڈیز بندکرکے اسپتالوں کے باہر میڈیکل کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.