تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:11

فرانس:پیرس میں ہوا رنگا رنگ فیشن شو کا آغاز

اے آر وائی - فرانس میں شروع ہوگیا ہے فیشن کا نیاسلسلہ۔ پیرس کٹیور ویک کے آغاز میں رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ جن میں سے کچھ ملبوسات میں سونا بھی استعمال کیا گیا تھا۔



خوشبووں کا شہر پیرس سج گیا ہے کٹیور فیشن ویک سے۔ نت نئے کلیشن کے ساتھ ڈیزائنرز نے دیا ہے اک نیا امتزاج۔سیاہ سنہری رنگوں نے موسم کومزید دلکش بنادیا۔اس فیشن شو کاآغاز ہوا خوب شاندار جب مناکو کی شہزادی نے مہمان خصوصی کے طورپرفیشن شو میں شرکت کی۔پیرس کٹیور ویک میں موسم سرما اور بہار کے ملبوسات پیش کئے گئے۔



موسم کی مناسبت سے کہیں گہرے رنگ تو کہیں ہلکے رنگوں سے سجے ملبوسات نے شائقین کا دل جیت لیا۔ان ملبوسات کی خاص بات یہ تھی ان میں سے چند ڈریسز میں چوبیس کیراٹ سونے کے دھاگے سے ڈیزائن بنائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.