24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:22
پیرس فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری
اے آر وائی - دنیا بھر میں فیشن کا مرکز مانے جانے والے شہر پیرس میں فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جس میں شریک ٹاپ ماڈلز نت نئے ملبوسات متعارف کرا رہی ہیں۔
پیرس فیشن ویک کی رنگوں اور خوشبووٴں سے سجی شام میں مشہور اطالوی ڈیزائنر جارجیو ارمانی کے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔ منفرد ریمپ پر ماڈلز نے دلکش رنگوں کے ملبوسات سے بہار کے رنگ بکھیرے۔
ایوننگ گاوٴنز ہوں یا لانگ ڈریس سب میں جدت نمایاں تھی۔ گولڈ اور بلیک رنگوں نے دیکھنے والوں کو خوشگوار احساس سے دوچار کیا۔ شو کا بنیادی تھیم مشرق اور مغرب کے امتزاج سے ایک نئے ٹرینڈ کو متعارف کرانا تھا۔ ماڈلز کے پہنے گئے ہیٹس بھی فیشن شو میں موجود شائقین کی دلچسپی کا مرکز رہے۔۔