تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:43

حمزہ شہباز کیخلاف عائشہ ملک کی درخواست ملتوی

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ ملک کی درخواست کی سماعت بائیس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیا۔ سول جج حامد شاہ نے عائشہ ملک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔عدالتی نوٹسز کے باوجود حمزہ شہباز کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہواجس کے بعد عدالت نے عائشہ احد ملک کے وکیل کو ہدایت کی وہ آئندہ سماعت پر اپنے گواہان پیش کریں تاکہ ان کی شہادت ریکارڈ کی جاسکے۔



عائشہ احد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ حمزہ شہباز کی قانونی بیوی ہیں اور ابھی تک ان کے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود حمزہ شہباز ان کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر رہے ہیں جو غیر قانونی ہے لہٰذا عدالت ان کو ایسا کرنے سے روکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.