تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:33

میرے آرٹیکل کا غلط مطلب لیا گیا، شاہ رخ خان

اے آر وائی - بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نےکہا ہےکہ انہیں افسوس ہے کہ انہیں اپنے ملک میں دہرانا پڑا کہ میں محب وطن ہوں۔ ممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک بھارتی مسلمان ہیں انہوں نے بین الاقوامی جریدے میں آرٹیکل ضرور لکھا لیکن اس کا غلط مطلب لیا گیا، ان کے آرٹیکل پر سیاست نہ کی جائے اور انہیں وہی رہنے دیا جائے جو وہ ہیں۔



شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کے آرٹیکل پرتنقید بلا وجہ ہے ہیں جنہوں نے اسے پڑھا ہی نہیں تھا کہ وہ نتقید کررہے ہیں۔ وہ اپیل کرتے ہیں کہ ان کے بارے میں وہی کچھ لکھا جائے جو انہوں نے لکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کے لئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،ان کے لئے کبھی بھی اپنے بچوں کی حفاظت پریشانی کی وجہ نہیں رہی، ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لئےکسی کو فکر کرنےکی ضرورت نہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.