29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 22:12
امریکا میں سجا رنگا رنگ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا میلہ
اے آر وائی - امریکا میں سجا رنگا رنگ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا میلہ۔ جہاں ہالی ووڈ ستاروں کے فیشن کی چمک دمک سے چار چاند لگ گئے۔ایوارڈز کی دوڑ ہو یا فلمی دنیا کے میلے ہر جگہ فیشن کرنا ضروری ہے۔
امریکہ میں ہوئی اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب جس کے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ اداکاروں نےاپنے ملبوسات سے ہر طرف ستاروں سی جگمگاہٹ کردی۔
اس بار فیشن میں ان سب نے ایک ہی جیسے لباس زیب تن کرنے کی ٹھانی۔ سیاہ سفید،ہلکے تیز رنگوں سے سجے دیدہ زیب کلیکشن نے چار چاند لگادیئے۔۔ایوارڈز شو کے ریڈ کارپٹ پر کیمروں کی فلیشزسے ستاروں بھرے ملبوسات نے چار چاند لگا دیئے۔
ان سب کو اپنے ایوارڈ جیتنے کی امید توتھی لیکن ہالی ووڈ فلم آرگو نے بیسٹ فلم کا ٹائیٹل جیت کر سب کو حیران کردیا۔