31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:43
پریٹی زنٹا آج اپنی اڑتیسویں سالگرہ منا رہی ہیں
اے آر وائی - بھارتی فلم انڈسٹری سےتعلق رکھنے والی مایا نازاداکارہ پریٹی زنٹا آج اپنی اڑتیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
ہندوستا ن کے شہر شملہ میں پیدا ہونے والی بھارتی اداکارہ آج اپنی اڑتیسویں سالگرہ منائیں گی۔ پریٹی زنٹا بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارائوں میں شمار کی جاتی ہیں۔
انہوں نے اپنے فلمہ کیریر کا آغاز ہدایت کار منی رتنم کی فلم دل سے سے کیا جس مین وہ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اور انکے کام کو خاصہ پسند کیا گیا جس کے بعد کامیابی کی سیڑھیاں چھڑھتی گئیں اور اپنے فلمی کیریر میں ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلم دی ۔
انکی کامیاب ترین فلموں میں دل سے ،کیا کہنا ، اور کل ہو نہ ہو ، اور کوئی مل گیا شامل ہیں، فلم کوئی مل گیا میں انکی کارگردگی کو فلم فئیر میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اس کے علاوی بھی انہوں نے اپنے کیرئر میں کئی اور بھی ایوارڈ جیتے۔