1 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:7
نیویارک: ہالی ووڈ فلم سائیڈ ایفیکٹس کا رنگا رنگ پریمئر
اے آر وائی - نیویارک میں ہوا ہالی ووڈ فلم سائیڈ ایفیکٹس کا رنگا رنگ پریمئر۔ فلمی ستاروں کی آمد نے چار چاند لگادیئے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اداکارہ زیٹا جونز نے اپنا تجربہ بھی پیش کیا ہے۔
ہالی ووڈاسٹارکیتھرین زیٹا جونز اور جوڈی لا کی جوڑی آئے گی نظر اب نئی فلم میں۔ فلم سائیڈ ایفیکٹس کی کہانی ہے نفسیاتی مسائل کا شکارہونے والی ایک لڑکی ایمیلی کی جو اپنے شوہر کے جیل سے واپس آنے کا انتظار کرتے کرتے ذہنی اذیت کا شکار ہوتی ہے لیکن یہ مسائل اسے اس وقت زیادہ خطرناک ہوجاتے ہیں جب اس کا شوہر جیل سے واپس تو آجاتا ہے لیکن وہ خود ڈرگس لینے کی عادی ہوجاتی ہے۔
نفسیاتی مسائل کا شکار لڑکی کا علاج کرنے کے لیے سائیکاٹرسٹ ابھی کوششیں ہی کررہے ہوتے ہیں کہ ایک دن اس کے اپارٹمنٹ میں ہوجاتا ہے ایک عورت کا قتل۔ جس کے بعد یہ ثابت کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ قتل اسی لڑکی نے کیا ہے یا اسے پھنسایا گیا ہے۔ سسپنس اور ذہنی الجھنوں کا شکار لڑکی پر بنائی گئی فلم۔ سائیڈ ایفیکٹس آٹھ فروری کو ریلیز ہوگی۔