تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:28

زینت امان نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا

اے آر وائی - ستر کی دہائی کی مشہور گلمیرس بھارتی ہیروئن زینت امان نے زندگی کی ساٹھ سالہ بہاریں دیکھنے کے بعد دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا۔ وقت نے ایک بار پھر دلہن بنا دیا۔۔یہ بات تو آپ نے اکثر بسوں اور رکشوں کے پیچھے لکھی دیکھی ہوگی۔ لیکن ایسا ہی کچھ ہونے جارہا ہے سابق بھارتی اداکارہ زینت امان کی زندگی میں۔ زینت امان جو زندگی کی ساٹھ بہاریں دیکھنے کے بعد کرنے جارہی ہیں دوسری شادی۔



بھارتی میڈیا کو دیئے جانے والے انٹرویو میں زینت امان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر مظہر خان کے انتقال کے بعد خود کو تنہا محسوس کرتی تھیں۔ اس لئے انہوں نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کے دو بیٹے ہیں جو اُن کے اس فیصلے سے خوش ہیں ۔ زینت امان نے اپنے ہونے والے شوہر شادی کی تاریخ کے حوالے سے زیادہ بتانے سے گریز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.