تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:55

تریسٹھ ویں برلن فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

اے آر وائی - جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تریسٹھ واں برلن فلم فیسٹیول برلینالے کا آغاز ایک رنگا رنگ تقریب سے ہوا۔ گیارہ روزہ فلمی میلے کو عالمی سطح پر اے کیٹگری کا میلہ خیال کیا جاتا ہے۔فیسٹیول کی افتتاحی فلم مارشل آرٹ پر مبنی دی گرینڈ ماسٹر ہے جس کے ہدایت کار ہیں وونگ کار وائی۔



عالمی سطح کے اس فلمی میلے میں کون ہو گا گولڈن بیئر کا حقدار۔۔۔ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے میلے کی جیوری اور شائقین کو دیکھنی پڑیں گی میلے میں شامل انیس فلمیں۔۔۔ جیوری کی ایک خاص بات اس میں ایرانی نژاد امریکی آرٹسٹ اور ہدایتکارہ شیریں نشاط کی شمولیت ہے۔۔۔ بعض حلقے اس سال تین بہترین فلموں پرامسڈ لینڈ، سائیڈ ایفیکٹس اور کلوزڈ کرٹن کو اعزاز کا حقدار سمجھتے ہیں۔



برلینائے فلم فیسٹیول کے ان گیارہ دنوں میں شائقین دیکھہ سکیں گے اپنے فیورٹ فلم اسٹارز کو بھی اپنے قریب۔۔۔ شائقین اور منتظمین کو توقع ہے کہ اس رنگا رنگ میلے کے ریڈ کارپٹ پر موجود ہوں گے جیوڈ لاء این ہیتھوے، مٹ ڈیمن نکولس کیچ، جین فونڈا، ایزابیلا روسیلینی سمیت دیگر خوبصورت جھلملاتے ستارے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.