7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37
اپنےافیئرزکی ناکامی کامیں خود ذمہ دارہوں ، سلمان خان
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بلا آخر اعتراف کر ہی لیا کہ اپنے افئیرز کی ناکامی کے ذمے دار وہ خود ہیں ۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ذاتی زندگی کے رازوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلمی کیرئیر میں انکی جتنی بھی لڑکیوں کے ساتھ دوستی رہی وہ نہ صرف بہت خوب صورت تھیں بلکہ انکے دل بھی خوبصورت تھے اور ان کیساتھ تعلقات کے خاتمہ کا سبب وہ خود ہیں۔
انھوں نے یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ انھیں سمجھنا اور برداشت کرنا بہت مشکل کام ہے اور یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں، لیکن ساتھ ہی سلمان نے یہ بھی کہا دیا کہ اب وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ چکے ہیں ۔