تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38

علی ظفر، کترینہ کیف کے قریب ہونے کے لئے کوشاں

اے آر وائی - ممبئی: شنید ہے کہ علی ظفر ،، قطرینہ کے قریب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اب کترینہ پر بھی سلو بھیا کا انتظار شاک گزر رہا ہو۔ بات کچھ بھی ہو لیکن یہ خبر جتنی علی ظفر اور قطرینہ کیف کے لئے اہم ہے اتنی ہی سلو بھیا کے لئے بھی آخر وہ کب تک نوجوانی کے دن گزارتے رہیں گے۔



ان دنوں کیف اور علی ظفر ایک فلم پر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور کام کے دوران ہی مختلف مواقع پر علی کی کیف کے قریب ہونے کی کوشش کو سیٹ پر موجود تمام افراد نے محسوس کیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ علی ظفر شاید کیف کے ذریعے آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔



بہرحال ایک بات تو طے ہے کہ اگر علی ظفر کیف کے قریب ہوگئے تو سلو بھیا کا کیا بنے گا۔ یہ سمجھنے کے لئے کچھ دور کی کوڑی لانے کی ضرورت نہیں۔ بس انتظار کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.