تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39

کرینہ کپور پھنس گئیں بالی ووڈ کے دو خانوں کے درمیان

اے آر وائی - ممبئی: کرینہ کپور پر آن پڑی ہے ایک اور مشکل اور اب وہ بالی وڈ کے دو خانوں کے درمیان پھنس گئی ہیں۔ شاہ رخ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم راون کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں کرینہ بھی حصہ لینے کی خواہش مند ہیں۔ تاہم وہ سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔



یہ ایسا وقت ہے کہ کرینہ نہ تو سلمان کو نراش کرسکتی ہیں اور نہ ہی کنگ خان کو لال جھنڈی دکھاسکتی ہیں۔ بہرحال کرینہ کپور نے سلمان خان سے درخواست کی کہ انہیں ریلیز کردیا جائے لیکن سلمان خان نے بھی صاف کہہ دیا ہے کہ وہ شوٹ چھوڑ نہیں جاسکتیں۔ اب بیچاری کرینہ جلد از جلد باڈی گارڈ کی شوٹ مکمل کر کے بھاگنا چاہتی ہیں راون کے لئے دیکھیں کب جان چھوٹتی ہے کرینہ کپور کی سلمان خان سے اور وہ کب پہنچتی ہیں شاہ رخ خان کے پاس۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.