تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 13:41

شاہ رخ جلد ہی اپنی آپ بیتی منظر عام پر لائیں گے

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی آپ بیتی جس کا نام ٹوئینٹی ایئرز اِن آ ڈیکیڈ رکھا ہے جلد ہی منظرعام پر لائیں گے۔



کنگ خان کا کوئی بھی کام عام نہیں اب ان کی آپ بیتی کوہی دیکھ لیں جس کا نام ہی ذراہٹ کے ہےایک دھائی میں بیس سال۔ جب شاہ رخ سے کتاب کے ٹائیٹل کے بارے میں سوال کیا گیا توانھوں نے کہا کہ انہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ انیس سواکانوے سے دوہزار ایک تک انہیں ایسا لگا جیسے انھوں نے بیس سال جی لیئے۔



شاہ رخ کاکہنا ہے کہ ان کی آپ بیتی نام کی طرح کچھ منفرد ہی ہوگی۔کتاب روایتی انداز سے ہٹ کر مزاحیہ اورہلکے پھلکے انداز میں لکھی گئی ہے جس میں انھوں نے اپنی زندگی کے کئی راز بھی افشا کئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.