17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:25
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی لالو پرساد بننے کی خواہش
اے آر وائی - بالی ووڈاداکارشاہ رخ خان بھارتی سیاستدان لالو پرساد بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ شاہ رخ خان سیاست کرنے کے شوقین نہیں مگر پھر بھی انہیں سیاست دان بننے کا شوق ضرور ہے،لیکن صرف فلم کی حد تک۔
کنگ خان نے اب تک کئی کردار ادا کئے مگر اب صرف ایک خواہش پوری ہونی باقی ہے۔ کہتے ہیں کہ انہیں زندگی میں موقع ملا تو بھارتی سیاستدان لالو پرساد کا کیریکٹر ضروراداکریں گی۔ انہیں لالو پرساد بےحد پسند ہیں۔ ان کا سیاست کا انداز سب سے جدا ہے۔