17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:34
اداکارہ لیلیٰ کا بیان سستی شہرت حاصل کرنا تھا، مدیحہ شاہ
اے آر وائی - پاکستان فلم انڈسٹری نے اداکارہ لیلیٰ کی جانب سے جہانگیر بدر کی بہو بننے کے بیان کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا ہے۔ لاہور میں شوبز فرینڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ مدیحہ شاہ ،جاوید رضا،راشد محمود ،دردانہ رحمان اور دیگر شوبز شخصیات نے کہا کہ لیلٰی جیسی اداکارہ کے رویوں سے ہی آج پاکستان فلم انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیلٰی کا خود کو جہانگیر بدر کی بہو قرار دئیے جانے کا بیان صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے تھا۔ جو لیلٰی نے جہانگیر بدر کی پریس کانفرنس میں بن بلائے مدہوش حالت میں دیا۔