27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:45
تلاش میں رانی مکرجی بغیرمیک اپ میں نظر آئیں گی
اے آر وائی - بالی ووڈ ایکشن فلم تلاش میں مسٹرپرفیکٹ کی بیوی رانی مکر جی اپنے اصلی رنگ روپ میں نظر آئیں گی۔
جی ہاں ناظرین فلم تلاش میں مسٹر پرفیکٹ کی جذباتی کردارادا کرنے والی رانی مکرجی اس فلم میں بغیر میک اپ کے اپنے اصل روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم ڈائریکٹر ریما کاگتی کہتی ہیں کہ رانی نے اس فلم میں کسی قسم کا میک اپ نہیں کیا کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ فلم کے کردار میں وہ اپنے اصل روپ کے ساتھ شائقین کے سامنے آئیں۔
ادھر سیٹ سے بھی اطلاعات آئی ہیں کہ رانی مکرجی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل بس اپنا فیس واش کرتی تھی اور شوٹنگ میں مصروف ہوجاتی تھیں۔ فلم ڈائریکٹر ریما کاگتی کے مطابق رانی مکرجی پرکشش خاتون ہیں اس لیے انہیں میک اپ کی ضرورت نہیں پڑی۔