تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:25

لندن میں پاکستانی نژاد مچھلی فروش گلوکاربن گیا

اے آر وائی - لندن کا پاکستانی مچھلی فروش گلوکار بن گیا۔ مچھلی فروخت فروخت کرتے قسمت بدل گئی. ٹھنڈے ٹھنڈےپانی سے نہانا چاہیئے گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیئے۔ یہ ہیں پاکستانی مچھلی فروخت کرنے والے شاہد نذیر۔ جن کو لندن میں پہلی بار مچھلی بیچنے کا کام دیا گیا۔



شاہد نذیر نے گاہکوں کو بلانے کے لئے گانا شروع کردیا۔ان کے ون پائونڈ فش سونگ نے گاہکوں کو اپنی طرف کیا متوجہ اور پھر کیا تھا۔ مچھلی فروخت ہوئی نہ ہوئی شاہد پوپ سنگر ضرور بن گئے۔ان کا گانا یوٹیوب پر براڈ کاسٹ کرلیا گیا جس کے بعد یہ اتنا ہٹ ہوا کہ یوٹیوب پر اسے چونتیس ملین افراد نے سنا۔



اس گانے کے بعد شاہد کی قسمت بدل گئی ۔ وہ گاتارہا اوراس کا گانا اتنا بھایا کہ وارنربرادرز نےشاہد کے ساتھ کروڑوں کا معاہدہ کرلیا۔ شاہد نےون پاؤنڈ فش سونگ کو تین مختلف اندا زمیں گایا۔ کبھی پوپ تو کبھی راک اور پھر کلاسیکل اسٹائل میں بھی گا کر کمال کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.