28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:17
مہنگی ترین فلم دی ہوبٹ کا سب کو انتظار
اے آر وائی - ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی ترین فلم دی ہوبٹ کا ہونے والا ہے پریمیئر۔ مداحوں کا انتظار آج ختم ہوجائے گا۔
دا لارڈ آف دی رنگز واپس آرہے ہیں۔مگر ایک نئے انداز سے فلم دی ہوبٹ کی صورت میں سیکوئیل آرہاہے، جس میں مزید ایڈونچر اور نئے کردار بھی شامل ہوں گے۔
فلم ہوبٹ کے پرمیئر کے لئے مداح ہیں بےقرار۔مگر اب ختم ہونے والا ہے ان کا انتظار۔نیوزی لینڈ میں آج ہونے جارہا ہے پریمیئر۔کہیں فلم کے پوسٹر تو کہیں دیوہیکل فلمی کرداروں کے مجسمے نصب ہیں۔پریمیئر کے لئے ریڈ کارپٹ بھی بچھایاجارہا ہے۔
مداحوں کا جوش دیکھئے کہ کسی نہ کسی گیٹ اپ میں نظرآرہے ہیں۔رنگ برنگے کپڑوں کے ساتھ ہرکوئی ہوبٹ کیریکٹرز میں نظرآرہاہے۔فلم ہوبٹ چودہ دسمبر دوہزار بارہ کو ریلیز کی جارہی ہے۔