تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:25

اسپرٹ ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

اے آر وائی - امریکہ میں اسپرٹ ایوارڈز کی نامزدگیوں کا ہوگیا ہے اعلان۔۔ ہالی ووڈ فلم ایوارڈز کے بعد اب باری ہے اسپرٹ ایوارڈز کی جس کے لئے فلموں کی دوڑ شروع ہوگئی۔ہر ایک کی ہے کوشش کہ وہی ہو سب سے آگے۔ایوارڈ کی ریس کے لئے شروع ہوگئی ہیں نامزدگیاں، فلم ”سلور لائننگز پلے بک“ نے پانچ مختلف کیٹیگریز میں نامزدگی حاصل کرکے نمبر ون پوزیشن لے لی ہے۔



فلم کے بارے میں اچھی امید اس لئے بھی کی جارہی ہے کہ بریڈلے کوپر نے بیسٹ ایکٹر کا ہالی ووڈ ایوارڈبھی اپنے نام کیا تھاجس کے بعد اسپرٹ ایوارڈ میں نامزدگی ہونا آسکرایوارڈز کے لئے اینٹری دینے میں آسانی کرے گا۔



اسپرٹ ایوارڈز کے لئے ایک اور امیدوار مد مقابل ہے۔وہ ہے ہالی ووڈ کی ایکشن مووی۔۔مون رائز کنگڈم۔۔یہ بہترین ڈائریکٹر، ایکٹر اوراسکرپٹ رائٹر سمیت پانچ کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہے۔ اب ان دونوں میں سے کس کو ملیں گے زیادہ ایوارڈ یہ تو تئیس نومبر کو ہی پتا چلے گا۔۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.