30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:17
جنیفر لوپز پہلی بار ہانگ کانگ میں آواز کا جادو جگا رہی ہیں
اے آر وائی - امریکی گلوکارہ جنیفر لوپز پہلی بار ہانگ کانگ میں آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔ مداحوں کا خوشی سے براحال، کنسرٹ میں جھوم جھوم اٹھے۔ جنیفر لوپز پہنچی ہیں ہانک کانگ ان کی گائیکی کے چینی دیوانے ہوئے ہیں۔انہیں تھا شدت سے انتظار اپنی پسندیدہ گلوکارہ کا۔
کونسرٹ کے لئےمنتظر شائقین کا تھا خوشی سے براحال ، بچے بڑےسب ہی دیوانے ہوئےہیں جنیفر کے۔جونہی جنیفر نے اسٹیج پر قدم رکھا مداحوں نے پرجوش استقبال کیا۔خوبصورت لائیٹ اور میوزک کے ساتھ گائیکی اور ڈانس نے کمال کردیا۔ پھر تو شائقین جھوم جھوم اٹھے۔جنیفر نے اپنے گانوں کےساتھ ڈانس کرکے محظوظ کیا۔
اداکارہ اور گلوکارہ جنیفر لوپز کا رواں سال ورلڈ ٹور بےحد کامیاب رہا۔انھوں نے یورپ ، سائوتھ امریکا اور ایشیا میں اپنا سُر بکھرایا۔وہ جہاں جاتیں رہیں لوگ ان کے گانے گنگناتے رہے۔