تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 19:22

سعادت حسن منٹو کے ڈراموں پر مبنی کھیل "دفعہ 292 پیش

اے آر وائی - الحمراء ہال لاہور میں اردوادب کے ممتاز افسانہ نگارسعادت حسن منٹو کے ڈراموں پر مبنی کھیل "دفعہ 292 پیش کیا گیا جس میں فنکاروں کی جاندار اداکاری نے حاضرین کے دل موہ لیے. سعادت حسن منٹو اپنے منفرد انداز اورطرز تحریر کی بدولت ادبی افق کے تابندہ ستارے ہیں ،منٹوکواپنےدور میں توخاص پذیرائی نہ ملی لیکن وقت بدلتے ہی وہ معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے علمبردار سمجھےجانےلگے۔



ان کی بہترین تصانیف دھواں،ٹھنڈا گوشت اور کالی شلوار ان ہیں جن میں معاشرے میں عورتوں پر ہونے والے مظالم سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ سعادت حسن منٹو ایک ایسے ادیب تھے جن کی جیتے جی قدر نہ ہوسکی لیکن آج سب پر واضح ہوچکا ہے کہ وہ ایک عظیم لکھاری اور دردمند انسان تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.