5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:38
رچرڈ گیئر اپنی فلم کی پروموٹنگ میں مصروف
اے آر وائی - معروف ہالی ووڈ اسٹار رچرڈ گیئر آج کل پر امید ہیں کہ ستمبر میں ریلیز ہونیوالی ان کی فلم آربیٹریج شائقین کا توجہ حاصل کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔
ستمبر میں امریکی سیمنا گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم آربیٹریج کے اداکار ہالی ووڈ اسٹار رچرڈ گیئر آج کل مصروف ہیں اپنی فلم کی پروموٹنگ میں۔ وہ پر امید ہیں کہ ایوراڈ سیشن کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کی فلم ضرور دیکھے گی۔
نک جیریکی کا لکھا ہو ا جاندار اسکرپٹ فلم بینوں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔ فلم کی کہانی حقیقی زندگی کے موضوعات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں حقیقی زندگی کے اسکینڈلز، اونچی پرواز کرنے والے بینکرز جو شہہ سرخیاں بناتے ہیں اور حالیہ مالیاتی بحران کے حوالے سے وال اسٹریٹ تحریک جیسے موضوعات کو پیش کیا گیا ہے۔
معاشی کرائمز پر مبنی فلم آربیٹریج اکیس دسمبر کو ڈی وی ڈی پر ریلیز کی جائے گی جبکہ یہ امریکہ کے چند سیمنا گھروں میں چودہ ستمبر کو ریلیز کی جا چکی ہے۔