تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مئی 2013
وقت اشاعت: 21:22

عشق ان پیرس ،تشہیری مہم کے لیے پریتی زینٹا جیپور پہنچ گئیں

جیو نیوز - ممبئی …اپنی آنے والی فلم 'عشق ان پیرس' کی تشہیر کے سلسلے میں بالی ووڈ ایکٹریس/ پروڈیوسر پریتی زینٹا نے بھارت کے شہر جئے پور کا رخ کیا۔ بطور پروڈیوسر پریتی زینٹا کی پہلی فلم 'عشق ان پیرس' ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ فلم 23 مئی سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس سے قبل اس کی تشہیری مہم آجکل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پریتی زینٹانے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جئے پور کا رخ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ عشق ان پیرس ان کے خواب کی تعبیر ہے اور وہ ہمیشہ سے فیملی انٹرٹینمنٹ فلمیں بنانا چاہتی تھیں۔انڈو فرنچ فلم 'عشق ان پیرس' بھارت اور فرانس میں فلمبند کی گئی ہے اور اس کی کاسٹ میں بھی دونوں ممالک کے ایکٹرز اس کا حصہ ہیں۔ فلم میں سلمان خان کی ایک اسپیشل اپئیرینس بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.