تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 مئی 2013
وقت اشاعت: 19:20

ارباز خان ،کنگ خان کے ساتھی کام کرنے کیلئے بے تاب

جیو نیوز - ممبئی…بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان ان کے رائیول شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب ہیں۔ فلمساز ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ کنگ خان کے ساتھ فلم کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان کافی عرصے بیسٹ فرینڈز رہنے کے بعد 2008میں لڑائی کے بعد سے ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے لیکن ارباز خان کا کہنا ہے کہ بطور فلم میکر وہ انڈسٹری کے سب ہی بڑے ایکٹرز کے ساتھ فلمیں بنانا چاہتے ہیں، اور سلمان خان کے بعد ان کی لسٹ میں شاہ رخ خان سر فہرست ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ان کے اور ایس آر کے کے بیچ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئی ہیں تاہم موقع دیے جانے پر وہ انہیں اپنی فلم میں ضرور کاسٹ کرنا چائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.