19 مئی 2013
وقت اشاعت: 11:11
کراچی :جیو اور جنگ کے تعاون سے ”دھانی“ کے رنگ سج گئے
جیو نیوز - کراچی …جیو اور جنگ کے تعاون سے کراچی میں اسٹیج پر ”دھانی“ کے رنگ سج گئے۔پاکستانی کلچر کی کہانی لئے اسٹیج کا یہ نیا کھیل آگیا اور چھا گیا،جس کے دو مرکزی کرداروں رشیدہ اور رقیہ کے ہر پہلو کو سموتے ہوئے اسٹیج پرثروت گیلانی اور صنم سعید نے بخوبی نبھایا ہے۔عمرانہ مقصود اور عامرہ عالم کی تحریر کردہ سیدھی سادھی کہانی نہایت ہی دلچسپ اور خوبصورت انداز میں دو پڑوسنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں اماں، ببلو اور منی سمیت ہر کردار اپنی مثال آپ ہے۔ آرٹ ٹینمنٹ پروڈکشن کی جانب سے اسٹیج کے لئے اس دوسرے شاہکار دھانی کی جیو اور جنگ گروپ کے تعاون سے کراچی آرٹس کونسل میں شاندار نمائش 31 مئی تک جاری رہے گی۔