19 مئی 2013
وقت اشاعت: 12:41
سوناکشی سنہا فلم’ لٹیرا‘ میں آرٹسٹ بنیں گی
جیو نیوز - ممبئی …سلمان خان ہی نہیں، ان کی پینٹنگ کرنے کی عادت بھی سوناکشی کو بھا گئی، کہتی ہیں، اگلی فلم میں آرٹسٹ بنیں گی۔دبنگ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرکے سکہ جمانے والی سوناکشی کہتی ہیں ،انہیں سلمان خان پسند ہیں اور ان کی پینٹنگ کی بہت بڑی مداح ہیں۔سوناکشی سنہا سلمان خان کو اپنا گرو مانتی ہیں اورکہتی ہیں کہ اپنی اداکاری اور پینٹنگ کے فن کو نکھارنے کے لیے سلمان خان سے ٹپس لے رہی ہیں۔اکشے اور اجے کے ساتھ بھی سوناکشی اپنے فن کالوہا منوا چکی ہیں اور اب نئی فلم لٹیرا میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم لٹیرا میں سوناکشی پینٹنگ کی ٹیچر بنی ہیں اور رنویر سنگھ کو پینٹنگ سکھا رہی ہیں۔